ساڑھے بارہ لاکھ ٹن چینی سرپلس، ایکسپورٹ کی اجازت طلب

 لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہاہے کہ شوگر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے ، ساڑھے بارہ لاکھ میٹرک ٹن چینی سرپلس ہے ہمیں فوری چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ آنے والے کرشنگ سیزن میں ملز نہیں چلیں گی،گنے کی کسانوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہو جائے گی،لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری اس وقت حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، حکومت ایکسپورٹ فیصلے میں مسلسل تاخیر کررہی ہے ، آئی ایم ایف مسلسل کہہ رہا ہے کہ شوگر انڈسٹری کو فوری ڈی ریگولیٹ کیا جائے لیکن ہر فورم پر شوگر ملز مالکان کو ہی چور کہا جاتا ہے ، مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی مگر اب بھی چینی سستی ترین ہے ، اس طرح نہ کسان بچے گا اور نہ شوگر ملز چلیں گی ،مزید کہا کہ شوگر ملز انڈسٹری نے خطرے کی گھنٹی بجا کر حکومت کو آگاہ کردیا ہے ، شوگر ملز مالکان کی مشاورت سے چینی کی ایکسپورٹ ، گنے کے کسانوں کو ادائیگی سمیت دیگر فیصلے بروقت نہ کئے گئے تو ٹیکسٹائل کی طرح یہ انڈسٹری بھی تباہ ہو جائے گی ۔ 



  تازہ ترین   
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا
پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات ختم، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر