چین پی ایل اے کی 100ویں سالگرہ پر فوجی تعمیر کا تجربہ بانٹنے کو تیار ہے، وزیر دفاع

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی تعمیر کا تجربہ بانٹنے کو تیار ہے۔
ڈونگ نے 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوج اپنی 100ویں سالگرہ منانے کے قریب ہے اور ہم اپنی جدت کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ ہم تمام فریقوں کے ساتھ مسلح افواج کی تعمیر اور انتظام کے حوالے سے اپنے تجربات اور نظریات شیئر کرنے کو تیار ہیں۔
ڈونگ نے مزید کہا کہ چینی فوج ضرورت مند ممالک کو اپنی استطاعت کے مطابق امداد فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا قیام یکم اگست 1927 کو نان چھانگ بغاوت کے دوران عمل میں آیا تھا جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے انقلابی جنگ کی آزادانہ قیادت کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ڈونگ نے کہا کہ چینی فوج تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے، عملی تعاون کے ذریعے باہمی کامیابی اور باہمی مفاد پر مبنی مستقبل کے قیام کے لئے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچانک رونما ہونے والی اور بار بار آنے والی قدرتی آفات کے پیش نظر چینی فوج اپنی پوری کوشش کرے گی اور جہاں ضرورت ہو مدد کرے گی۔
ڈونگ نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر آفات سے نمٹنے کے لئے ابتدائی انتباہ، ہنگامی ردعمل، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور عوامی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دیں گے اور عملی اقدامات کے ذریعے تمام ممالک کی ترقی اور سلامتی میں معاونت کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر