چین نے چاند کے دور حصے سے حاصل کیا گیا نمونہ اقوام متحدہ کو عطیہ کر دیا

ویانا (شِنہوا) چین نے ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ ایک حوالگی کی تقریب کے دوران چھانگ ای-6 مشن کے ذریعے حاصل کیا گیا قمری نمونہ باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کو عطیہ کر دیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چاند کے دور کے حصے سے حاصل کیا گیا کوئی قمری نمونہ اس ادارے کو پیش کیا گیا ہے۔
یہ تقریب چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور (یونوسا) نے مشترکہ طور پر منعقد کی۔ ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف ممالک کے مستقل نمائندوں سمیت 400 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے منتظم شان ژونگ دے، اقوام متحدہ کے ویانا دفتر کی ڈائریکٹر جنرل مونیکا جوما، یونوسا کی ڈائریکٹر آرتی ہولا-مینی اور ویانا میں اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے مشترکہ طور پر قمری نمونے کی نقاب کشائی کی۔ یہ نمونہ ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مستقل طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔
شان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وسیع و عریض کائنات کی کھوج انسانیت کا مشترکہ خواب اور ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چھانگ ای کے قمری مشن صرف چین ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
شان نے کہا کہ چھانگ ای-6 کے ذریعے حاصل کئے گئے قمری نمونے کو اقوام متحدہ کے حوالے کرنا شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کئے گئے 4 بڑے گلوبل انیشی ایٹوز کو عملی جامہ پہنانے کا ٹھوس اقدام ہے۔ یہ جدت، ہم آہنگی، ماحول دوستی، کشادگی اور مشترکہ ترقی پر مبنی نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنے، حقیقی کثیرالجہتی نظام کی پاسداری کرنے، عالمی خلائی نظم و نسق کے بنیادی پلیٹ فارم کے طور پر بیرونی خلا کے پرامن استعمال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اختیار اور کردار کا تحفظ کرنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لئے ایک ٹھوس اقدام ہے۔
شان نے کہا کہ چین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ خلائی ترقی کے ثمرات بانٹنے، مواقع میں شراکت کرنے اور مل کر خوشحالی پیدا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیش رفت تمام ممالک کے عوام کے لئے مزید فائدہ مند ثابت ہو۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر