پی ڈی ایم کے جلوسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں تاہم یہ جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا ضرورسبب بنیں گے، وزیر خارجہ کی تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلوسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں تاہم یہ جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا ضرورسبب بنیں گے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گزشتہ تین سالوں سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئی ہیں، پی ڈی ایم عملاً ختم ہو چکی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا، عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے جس پر صحیح معنوں میں عمل ہوا تو آئندہ اقتدار بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر