حکومت سے مذاکرات، جماعت اسلامی کا پٹرول ریلیف مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومت کے وفود کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، تاہم نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیراعظم کے اعلان کردہ 100 روپے کے ریلیف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا متبادل نہیں۔ جماعت اسلامی کے  احتجاج اور 20 ستمبر کی کال کا مقصد لیوی کا مکمل خاتمہ ہے ، حکومت عوامی دباؤ کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی پر مشتمل حکومتی کمیٹی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے سات روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی پٹرولیم قیمتوں کے نظام اور آئی پی پیز کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔علی پرویز ملک نے کہا حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن کی دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، موٹر سائیکلوں، چنگچی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ بلال اظہر کیانی نے ٹیکس بیس بڑھانے اور براہ راست ٹیکسوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا ذکر کیا۔لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لیوی ختم ہونے سے پٹرول پر 103 روپے فی لٹر تک ریلیف مل سکتا ہے ، حکومت کو واضح کردیا ہے کہ جماعت اسلامی کا مارچ اسلام آباد کی طرف جائے گا۔ اویس لغاری نے آئی پی پیز سے متعلق مؤقف پیش کیا اور تسلیم کیا کہ جماعت اسلامی کے گزشتہ احتجاج کے بعد 54 آئی پی پیز کے معاملات فائنل کئے گئے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر