بیجنگ (نیشنل ٹائمز)چین نے اپنے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر کے قوانین سخت کردئیے ۔ اب ایسے افراد کو ملک سے باہر جانے سے روکا جاسکے گا۔۔۔
جنہیں حکومت صنعتی، ٹیکنالوجی یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہو۔ٹیکنالوجی سے متعلق قوانین توڑنے والوں اور بیرونِ ملک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی میں سخت مقابلہ جاری ہے ۔



