آئینی عدالت کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی کی طرز پر پرائیویٹ ہسپتال میں سہولیات دینے کے معاملہ پر سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی ہائیکورٹ میں اس نوعیت کا کوئی بھی کیس زیر التوا ہو اسکا ریکارڈ بھجوایا جائے۔

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کے متعلق توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواست کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 175 ای کی زیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا اطلاق کا امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہئے، جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں کرنا چاہئے تھا، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بالکل ایسے ہی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس تو فوجداری نوعیت کا ہے، ہمارے پاس کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے، سپریم کورٹ کا حکم تو ابھی عبوری ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اصل سوال تو اختیار سماعت کا ہے، سوال یہ ہے کہ آئینی تشریح اور بنیادی حقوق کا کیس اب کون سن سکتا ہے۔

بعدازاں وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقلی کیس سے منسلک تمام ریکارڈ اور مقدمات آئینی عدالت سنے گی۔



  تازہ ترین   
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس
سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، حوثیوں کے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
آئینی عدالت کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر