مشکل حالات میں بھی عوام کیلئے پٹرول ریلیف پیکیج احسن اقدام :مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم کے پٹرول پر ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کااحساس قابل تحسین ہے ،مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کے لئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے ، عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں ا ضافے کا رجحان ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہاہے -وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیاہے ،پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے ، دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس
سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، حوثیوں کے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
آئینی عدالت کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر