31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہوگی طالبان کی100ممالک کو یقین دہانی

کابل ٗ لندن (مانیٹر نگ ڈیسک ٗ این این آئی )افغانستان سے غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت مل گئی ہے۔طالبان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلا کی اجازت ہو گی۔طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس حوالے سے ان ممالک نے مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے۔طالبان نے جن 100 ممالک کو مسافروں کے انخلا کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں امریکا، برطانیہ،فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین شامل ہیں لیکن اس فہرست میں روس اور چین کا نام شامل نہیں ہے۔امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں بلکہ اسے 31 اگست کے بعد بھی جانے کی اجازت ہو گی۔دوسری جانب برطانوی سفارت خانے کا عملہ افغانستان سے انخلا میں جلدی کے چکر میں ملکہ برطانیہ کی تصویر سفارت خانے میں ہی چھوڑ کر چلا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے جلد بازی میں کابل میں موجود برطانیہ کے سفارت خانے کو بند اور سوشل میڈیا اکائونٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا۔برطانوی عملہ جلد بازی میں ملکہ برطانیہ کا پوٹریٹ اور اہم دستاویزات سفارت خانے میں ہی بھول گیا۔ سفارت خانہ خالی ہونے کے بعد طالبان نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا اور انہوں نے اندر موجود دستاویزات کی تصدیق بھی کی ۔افغان طالبان نے برطانیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ملکہ کی تصویر اور دیگر دستاویزات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ طالبان کا کہناتھا کہ جب تک برطانیہ ہماری حکومت کو تسلیم کرکے اپنے سفارت کار واپس نہیں بھیج دیتا تب تک ہرچیز جوں کی توں رکھی جائیگی اور ہم ملکہ کی تصویر کا بھی خیال رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر