چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوان بالا کے چئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری جبکہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اُتارا ہے۔ پولنگ بوتھ میں کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی تھی۔ پولنگ شام 5 بجے بند کر دی گی۔جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین سینیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔ سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔قبل ازیں سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرہ نصب ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین شاہ سینیٹرز کو بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے لیکن احتجاج جاری رہا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ خفیہ کیمرہ لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جس پر پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر مظفر حسین شاہ کی ہدایت پر نیا بوتھ لگا دیا گیا۔سینیٹ کے نومنتخب 48 ارکان نے حلف اٹھایا۔ مظفر حسین شاہ نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔اسلام آبادوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے حلف اٹھایا۔پنجاب پنجاب سے حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور، مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔سند سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق حامد نائیک، پلوشہ محمد زئی خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب نے حلف اٹھایا۔خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔بلوچستان بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفراز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ یہ اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ایک روز میں 1320 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، روسی وزارتِ دفاع کا دعویٰ
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
یوکرین تنازع اختتامی مرحلے کے قریب، روس مذاکرات کیلئے تیار ہے: صدر پوتن
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر