سندھ میں 16 جولائی سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 16 جولائی سے بند اسکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھل گئیں۔کورونا وائرس سے جہاں نظام زندگی متاثر ہوا وہیں شعبہ تعلیم بھی شدید متاثر ہوا، کبھی اسکول کھلے تو کبھی بند ہوئے۔ سال 2021 میں صرف 22 دن ہی تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔رواں برس کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 16 جولائی کو اسکول بند ہوئے تھے جس کے بعد آج 30 اگست بروز پیر سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے۔اسکولوں میں عملے کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور 50 فیصد حاضری کے ضابطہ کار کے ساتھ تدریس کا عمل شروع ہوا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق اسکول ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی 100 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ والدین کو بھی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر