لاہور(نیشنل ٹائمز)لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں شام کے اوقات میں بجلی کی بندش سے صارفین پریشان ہیں۔۔۔
شام اور رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، لاہور کے مضافات اور دیگر شہروں میں بندش کا دورانیہ 5 گھنٹے سے زائد ہے ، رات کے اوقات میں سسٹم پر دبائو بڑھنے سے تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔



