مربوط افغان حکومت کیلیے پاکستان کے پس پردہ رابطے

کراچی(نیشنل ٹائمز): افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد وفاق کسی بھی حتمی پالیسی کوا ختیار کرنے کے حوالے سے اعلی سطح پر عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ اس حوالے سے یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور برداری کی افغانستان کے لیے پالیسی کیا ہوگی؟اہم ترین وفاق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں متوقع حکومت کی حمایت عالمی منظر نامہ سامنے آنے کے بعد کی جاسکتی ہے۔عالمی منظر نامہ یہ دیکھا جائے گا کہ عالمی طاقتوں اور ممالک کی افغانستان میں ممکنہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں پالیسی کیا ہوگی؟پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے متوقع افغان حکومت کی حمایت کا اعلان کرسکتا ہے۔تاہم اس اعلان سے قبل تمام امور اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے کیا پالیسی اختیار کی جائے۔اس پر اعلی سطح پرمشاورت جاری ہے۔پاکستان افغانستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مربوط حکومت کے قیام کے لیے پس پردہ رابطہ کاری جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا۔اگر ضروری ہوا تو پارلیمان یا پارلیمانی قیادت کا اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر