اقوام متحدہ کے سربراہ کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ’’سیکرٹری جنرل گزشتہ چند دنوں کے دوران آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں مزید کشیدگی کی اطلاعات پر گہری تشویش رکھتے ہیں جن میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے اور بحری و توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف مزید کارروائی کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔”
ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز اور اس کے اردگرد جہاز رانی کے حقوق اور آمدورفت کی آزادی کو مکمل طور پر بحال اور برقرار رکھا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ تمام متعلقہ فریقوں سے سیکرٹری جنرل کی اپیل کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات اور بیان بازی سے گریز کریں جو پہلے ہی غیر مستحکم صورت حال کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ” کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی شہریوں، علاقائی استحکام، بین الاقوامی امن و سلامتی اور عالمی معیشت کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔‘‘
گوتریس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ سفارتی ذرائع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سیکرٹریٹ کشیدگی میں کمی اور ایک جامع اور پائیدار تصفیے کے لئے کی جانے والی تمام قابل اعتبار کوششوں کی حمایت کے لئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
سانحہ نائن الیون کو 25 سال بیت گئے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ
امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر