پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے تک ٹیلیفونک گفتگو

ماسکو،برسلز،لندن (نیشنل ٹائمز)روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان منگل کو ایک گھنٹے تک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جسے کریملن نے انتہائی تعمیری قرار دیا۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ٹھیک ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کاروں کے ماسکو کے دورے کے بعد ہونے والی گفتگو میں پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کے یورپ کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں۔ کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان گفتگو میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ایلچیوں کے دورہ یوکرین اور روس کے بعد کیف پر روسی حملے دوبارہ شروع ہوگئے ،پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچیوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے روس اور یوکرین کے دورے کے دوران کیف پر حملے 3روز کیلئے روکنے کا حکم دیا تھا۔ یوکرین کے مطابق روسی افواج نے ڈرونز کے ذریعے بوریسپل اور فاستیف اضلاع کو نشانہ بنایا،حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔ یورپی یونین نے یوکرین کو 90 ارب یورو کے قرض میں سے ایک حصہ امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام خریدنے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا کے مطابق کیف آئندہ 3ارب 20کروڑ یورو کی قسط اہم دفاعی نظام کی خریداری پر خرچ کرسکے گا۔ ادھر برطانیہ نے بھی رواں موسم سرما میں یوکرین کے فضائی دفاع کیلئے 10کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امدادی پیکیج میں پیٹریاٹ میزائل، فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز، بڑے کیلیبر کے توپ خانے کے گولے اور ڈرونز شامل ہوں گے ۔ جرمنی نے یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید انٹرسیپٹر میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہنگری نے روسی سفارتی مشن کے 10 ارکان کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ انیتا اوربان نے کہا کہ روسی سفارتکاروں نے ہنگری میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جو ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ 



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر