سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشنز کئے، دوران آپریشنز بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کر کے مقامی ٹریفک متاثر کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری کارروائی واشک میں کی گئی جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا، آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، برآمد کیا گیا دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ بم بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر