پختونخوا:بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق منعقدہ اجلاس میں بزرگ شہریوں کو مفت بی آر ٹی سروس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی،دوسری طرف پختونخوا حکومت نے سابق فاٹا  اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احساس بزرگ کارڈ کے تحت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے ، مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے لاگت آئے گی،بزرگ شہریوں کی نادرا سے تصدیق کے بعد انہیں احساس کارڈز جاری کر دئیے جائیں گے ، بزرگ کارڈ کے غلط استعمال پر شہری کو 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اجلا س میں خطاب کرتے سہیل آفریدی نے کہا کہ معاشرے کے بزرگ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،متعلقہ حکام احساس بزرگ کارڈ کے اجرا اور مفت سفری سہولت کیلئے ضروری اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔دوسری طرف خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس مستثنیٰ قرار دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق استثنیٰ کیلئے صنعتی یونٹ کا سابق فاٹا یا پاٹا میں قائم ہونا لازمی ہے ،صنعتی یونٹ کا ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے ۔ ورچوئل یا ریموٹ ذرائع سے فراہم خدمات سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں۔ سیلز ٹیکس استثنیٰ کا نوٹیفکیشن یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 جون 2028 تک مؤثر رہے گا۔ 



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر