معاشی چیلنجز ، پاکستان 2022 کے مقابلے بہتر پوزیشن میں ہے: موڈیز

کراچی(نیشنل ٹائمز)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی اسسٹنٹ نائب صدر گریس لِم نے کہا ہے  کہ پاکستان 2022ء کے مقابلے میں بیرونی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے اور انہیں برداشت کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے ، جس کی بڑی وجہ گزشتہ دو سال کے دوران حاصل ہونے والا معاشی استحکام اور حالیہ حکومتی اقدامات ہیں۔ گریس لِم نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے بحران کا پاکستان پر ممکنہ اثر بھی 2022ء کے مقابلے میں کم ہو گا،کم مہنگائی، مستحکم شرحِ تبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے نے پاکستان کو بیرونی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کیلئے ضروری مالیاتی بفر فراہم کیا ہے۔

توقع ہے گورننس میں بہتری حکومت کو بیرونی پوزیشن اور مالیاتی اشاریوں میں حالیہ بہتری برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز نے کہا کہ معاشی استحکام نے پاکستان کی مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا تاہم پاکستان کا کریڈٹ پروفائل اب بھی خطرات سے دوچار ہے ،پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن ساختی طور پر کمزور، برآمدی بنیاد محدود اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کم ہے ،قرضوں کی ادائیگی کی استطاعت اب بھی کمزور ہے ۔ گریس لِم نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقعات سے بڑھ کر اضافہ، سرکاری اور کمرشل ذرائع سے بیرونی فنانسنگ تک رسائی میں مسلسل بہتری اور ایسی مالیاتی اصلاحات ضروری ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر