اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری ججز کی صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار ، رولز میں ترمیم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار ہو گئی، اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی  کی سفارش پر ترمیم کی منظوری دی جس کے ذریعے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا کسی دوسری ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں اور روٹیشن کے تحت صوبائی ہائیکورٹ کے ماتحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی تبادلہ کیا جا سکے گا۔اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور رجسٹرار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کو ترمیم کی نقول ارسال کردیں۔



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر