ٹرمپ کا امریکی حکومت کے معاہدوں کی فہرستوں سے کینیڈین مصنوعات ہٹانے کا حکم

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی جانب سے جوابی محصولات عائد کئے جانے کے ردعمل میں امریکی حکومت کے معاہدوں کی فہرستوں سے کینیڈین مصنوعات ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کو ہدایت دے رہے ہیں کہ جب تک کینیڈا امریکی کسانوں اور کمپنیوں کے لئے مکمل اور منصفانہ تجارتی سہولت بحال نہیں کرتا وہ امریکی تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) کے ساتھ مل کر جی ایس اے کی مختلف سرکاری خریداری کی فہرستوں سے کینیڈا میں تیار ہونے والی مصنوعات ہٹانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکی ڈیری فارمز کے کسانوں کو کینیڈین منڈی میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور کینیڈا میں گاڑیوں کی صنعت صرف سابق امریکی صدور کے دور میں کئے گئے “تباہ کن تجارتی معاہدوں” کی وجہ سے قائم ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا کئی برس سے امریکہ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے امریکی چھوٹے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ برابری نہیں بلکہ کینیڈا کی تجارتی دھوکہ دہی ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اب سے برابری نہیں تو رسائی بھی نہیں!
یہ حکم امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے 22 اگست سے کینیڈا کی تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء پر 50 فیصد محصولات عائد کئے تھے جس کے جواب میں کینیڈا نے بھی منگل سے اتنی ہی مالیت کی امریکی درآمدات پر مساوی محصولات عائد کر دیئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم ناروے
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا
آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر