این سی او سی نے کورونا سے متعلق پابندیوں کا نفاذ 27 شہروں تک بڑھا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد 4 ہزار کے آس پاس ہے اور اس میں واضح کمی سامنے نہیں آرہی۔چنانچہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔قبل ازیں یہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) 13 شہروں میں نافذ تھے۔ان27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 909 کیسز اور 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔تمام تجارتی سرگرمیاں (ماسوائے ضروری خدمات) رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔ہفتے میں 2 دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی، دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا۔ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی البتہ ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی، 300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رہیں گے۔مزارت پر زائرین کی آمد کے علاوہ سینما گھروں پر بھی پابندی جاری رہے گی۔کنٹیکٹ کھیلوں مثلاً کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ وغیرہ پر عائد پابندی جاری رہے گی، جبکہ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی ان ڈور جِم جاسکیں گے۔سرکاری اور نجی دفاتر عام دفتری اوقات کار میں ملازمین کی 50 فیصد تعداد کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 فیصد جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی، عوامی پارکوں میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روز کھلے رہیں گے۔مزید پڑھیں: حکومت سندھ نے بھی مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دیاین سی او سی سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سینٹر اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 52 ہزار 481 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 33 ہزار 373 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 25 ہزار 604 لقمہ اجل بنے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر