بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر پر ایک تعارفی کتاب ہائر ایجوکیشن پریس اور پیپلز پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔
2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے چینی قوم کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے نقطہ نظر سے ماحولیاتی تحفظ کے معاملے کو آگے بڑھایا ہے۔
نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی جدوجہد میں ماحولیاتی تحفظ کی اہم حیثیت اور سٹریٹجک اہمیت کی گہری آگاہی کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے اس شعبے میں نظریاتی، عملی اور ادارہ جاتی جدت کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا، نئے خیالات، نئی سوچ اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا، چین کے ماحولیاتی تحفظ میں تاریخی، تبدیلی پر مبنی اور جامع نوعیت کی پیش رفت کی قیادت کی اور شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر کو فروغ دیا۔
اس فکر کو متعارف کرانے والی کتاب، جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری محکمہ اور وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ کی نگرانی میں مرتب کی گئی ہے، ایک تعارف اور 9 ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار چینی حروف ہیں۔
کتاب میں شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر کی اہمیت، نظریاتی ڈھانچے، بنیادی تصور، مفہوم اور عملی تقاضوں کی منظم انداز میں وضاحت کی گئی ہے۔
شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر پر تعارفی کتاب شائع



