ویانا(نیشنل ٹائمز) آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پرپابندی کا قانون نافذ ہوگیا۔
حکمران اتحاد کے مطابق تعطیلات کے بعد سکول کھلتے ہی 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی ہوگی، پابندی کا مقصد لڑکیوں کی آزادی کا تحفظ ہے، قانون کی خلاف ورزی پر 150 سے 800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
آسٹریا کی مسلم نمائندہ تنظیم نے پابندی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اسلامک ریلیجیئس کمیونٹی ان آسٹریا کا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔



