نئے صوبوں پر اتفاق رائے ضروی ، سندھودیش قابل قبول نہیں : حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر جماعت اسلامی کو کوئی اعتراض نہیں تاہم قومی اتفاقِ رائے قائم کرنا ہوگا، سندھ  اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی اچھل کود قابل مذمت ہے ، کوئی سندھو دیش قابل قبول نہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو برداشت نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری دھرنے کے بائیسویں روز شرکاء سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ امیر لاہور ضیا الدین انصاری، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے سارا بوجھ عوام پر منتقل کررہی ہے ، آٹھ ہزار ارب روپے قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہے ہیں ، حکومت نے چار ہزار ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں اکٹھے کیے ،دھرنے کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے ، آج پیر کو حکومت سے مذاکرات کا آغاز ہوگا،اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی، ٹرین مارچ ہوگا ، شہر شہر پہنچ کر جلسے کیے جائیں گے ،دھرنے حکومت گراؤ تحریک میں بھی تبدیل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کو بتائیں گے کس طرح لیوی کے بغیر معیشت چل سکتی ہے۔

حکومت سب سے پہلے سود کو تین فیصد کم کرے اس سے ڈیڑھ ہزار ارب کا فائدہ ہوگا ، مہنگائی کم کرنے کیلئے حکومت سٹیٹ بینک کے ریزروز کو پانچ سے پندرہ فیصد بڑھا دے ، ریزروز بڑھا کر اور شرح سود کم کرکے اربوں روپے بچ سکتے ہیں، آئی پی پیز کو دوہزار ارب سالانہ کیپیسٹی پے منٹ بند کی جائے ،ہمارے مطالبات واضح ہیں کہ پٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے مکروہ قسم کا بیان دیا کہ پنجاب کو بھارت سے نہیں بلکہ صوبوں سے خطرہ ہے ، ہم ایسے طبقے کو نہیں مانتے جو پاکستان کے نظریے کی نفی کرتا ہو ،مریم نواز کابیان صوبائی تعصب پھیلانے کی سازش ہے ، فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کا سندھ کے حوالے سے مؤقف انتہائی شرمناک ہے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے چراغ بجھنے سے پہلے پھڑ پھڑا رہے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت میں حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک ہورہا ہے ، حکومت معاملہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے ،صومالیہ میں چار ماہ سے یرغمال پاکستانیوں کوبھی واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان اور پوری قوم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اداروں کو سیاسی معاملات میں مداخلت بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی بہت سارے معاملات کو سنبھالنے کی بجائے ایک شعبہ پر توجہ مرکوز کریں تو بہتر ہوگا، اب کرکٹ سمیت ان کے زیرنگرانی تمام شعبوں کا برا حال ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر