یمن: حکومتی فورسز اورحوثی باغیوں میں جھڑپیں، 140 افراد ہلاک

دبئی(نیشنل ٹائمز)یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپیں ہفتے کی دوپہر سے اتوار کی صبح تک جاری رہیں۔ سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے دو فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپوں میں ان کے 84 اہلکار مارے گئے ، زیادہ تر ہلاکتیں میزائل حملوں کے باعث ہوئیں۔ حوثی فوجی  ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ان کے 57 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ۔ لڑائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بحیرہ احمر کے داخلی راستے باب المندب پر کنٹرول کے لیے یمن میں حالیہ جھڑپیں گز شتہ دو ماہ کے دوران سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہیں۔حوثیوں نے جمعرات کو ایک حملہ کیا جس کا مقصد موچا کی بندرگاہ سے مواصلاتی رابطے منقطع کرنا تھا۔ یہ بندرگاہ کئی ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے ،حوثی آبنائے باب المندب سے ملحقہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔فریقین کے مختلف فوجی اور طبی ذرائع سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات سے اب تک دونوں جانب سے 300 سے زائد فوجی اور کچھ عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر