ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دستخط آئندہ چند روز میں ہوں گے، آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرے گا، نیا محدود زون امریکی بحریہ کی ناکہ بندی لائن سے خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلے گا، نئے محدود زون میں داخل ہونے والے بحری جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا ہونے کا دعویٰ بڑا جھوٹ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز گزرتے تھے، اب صرف 7 سے 8 بحری جہاز ضروری اشیا لے کر گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھاری اخراجات کے عوض 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزار رہا ہے، ایران نے تیل بردار جہازوں کو ڈبونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نیا اینٹی شپ میزائل کامیابی سے آزما چکا ہے، میزائل کا تجربہ 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر کیا گیا، خصوصی میزائل حملے کے بعد امریکی بحری جہاز فرار ہوگیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر