رحیم یارخان،چاچڑاں شریف،ڈیرہ نواب صاحب(نیشنل ٹائمز)مختلف ٹریفک حادثات میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرالر سے ٹکرانے سے 7 افراد جاں بحق اور 60زخمی،کار اور بس میں تصادم سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔مرنیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ،مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کاحادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ورثاء سے اظہارافسوس، سوگوارخاندان سے اظہارہمدردی وتعزیت ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ باراتیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب رحیم یارخان کے علاقہ پلوشاہ سے موٹرسائیکلوں اورٹریکٹرٹرالی پرموضع لجی وارواپس جانیوالی بارات سردار گڑھ کے نزدیک ہولناک حادثہ کاشکارہوگئی جہاں بریک فیل ہوجانے کے باعث سامنے سے آنیوالاٹرالرموٹرسائیکل سوارباراتیوں کوروندتا ہوا باراتیوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں محمداصغر، محمداکرم، مظہرعباس،طاہرہ بی بی، غلام ،جنت بی بی، 12سالہ شہلا سات باراتی جاں بحق۔
جبکہ 60سے زائدزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں نادیہ بی بی،ارشد، ریحان، شبانہ، سونیا، ابراہیم، طاہرہ بی بی، فرزانہ بی بی، جنید، حسین، عائشہ بی بی، محمدنوید،عقیل عباس، سائرہ بی بی، رمشاء، عظیم بی بی، عمیرہ بی بی، روبینہ بی بی ،نورین بی بی’، عمارہ بی بی، محمدظفر، اصغر، ثمرین بی بی، زینب بی بی، عبداللہ ودیگرشامل ہیں۔زخمیوں کو ریسکیو اور نجی گاڑیوں کی مدد سے ٹی ایچ کیومیانوالی قریشیاں، اوربعدازاں شیخ زیدہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق 9زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا ہے ۔ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر،ایس پی انوسٹی گیشن، اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرسمیت اعلیٰ افسران ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شیخ زید ہسپتال، حب اینڈسکوپ ہسپتال ظاہرپیراورمیانوالی قریشیاں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئیں۔دریں اثنائڈیرہ نواب صاحب گھوٹکی کے قریب احمد پورشرقیہ کے نواحی علاقہ درہ چاچڑاں کے رہائشی سجاد،اعجازاور عاطف اپنی رشتہ دار خاتون کے ہمراہ سندھ کی طرف کار میں جارہے تھے کہ بس نے ٹکر ماردی جس سے کار سوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔



