شہداء کی قربانیاں قومی زندگی کی مقدس امانت ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع کے موقع پر مسلح افواج کے شہداء، غازیوں اور بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع، خودمختاری اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ دفاع پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی ایک پُرعزم یاد دہانی ہے۔ ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی زندگی کے تانے بانے میں رچا بسا ہے اور ان کی قربانی ہمیشہ ہماری قوم کے لیے ایک مقدس امانت رہے گی۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان والدین، بیوی بچوں اور عزیز و اقارب نے اپنے پیاروں کی ناقابلِ تلافی جدائی کے غم کو غیر معمولی حوصلے اور وقار کے ساتھ برداشت کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی سمیت ہر خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کا فریضہ غیر متزلزل عزم، بہادری اور استقامت کے ساتھ جاری رکھا ہے۔ ملک کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا مضبوط ترین دفاع صرف عسکری قوت میں نہیں بلکہ قومی یکجہتی، جمہوریت، آئینی بالادستی، معاشی اور سماجی انصاف میں بھی مضمر ہے۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں، جمہوریت، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر متحد قوم ناقابلِ شکست ہوتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور انہوں نے شدید عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھا کر ملکی دفاع کی ایک ناقابلِ تسخیر بنیاد قائم کی، جس نے اس امر کو یقینی بنایا کہ پاکستان کی خودمختاری کو کبھی بیرونی دباؤ یا فیصلوں کا یرغمال نہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط، خودمختار، جمہوری اور پُرامن پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، جہاں جمہوریت پروان چڑھے، انصاف کا بول بالا ہو اور ہر شہری عزت، وقار اور امید کے ساتھ زندگی گزار سکے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر