حسین نواز کن کن ممالک جارہے ہیں اور کس سے ملاقاتیں کر رہے ہیں؟ معروف صحافی نے اندر کی خبر دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بارے میں پتہ کیا جائےوہ کہاں ہیں،حسین نواز برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے اور کن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔اس کے علاوہ یہ بھی پتہ کیا جائے کہ جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے وہاں پر کیا مطالبات کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھی جائے نواز شریف کو لے جانے والا جہاز قطرکا تھا۔پاکستان میں اہم ترین عہدے پر رہنے والی ایک شخصیت نے قطری شخصیت سے ملاقات کی تھی،کچھ عرصہ بعد ان کا شریف خاندان سے قریبی رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔اور دونوں کی دوستی رشتہ دار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔اس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جو جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گذشتہ برس منگنی ہوئی اور یہ منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب میں صرف قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر