این ڈی ایم اے کا 2 سے 3 روز میں سیلابی صورتحال کا الرٹ

لاہور،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ2سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

خیبر پختونخوامیں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال جبکہ نوشہرہ، پشاور، صوابی اور مردان کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے اوررابطہ سڑکیں زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔واسا لاہور کی جانب سے بارش کے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اقبال ٹاؤن میں 29.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سمن آباد ، گلشنِ راوی ، اسلام پورہ بازار ، نشتر ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن ، جیل روڈ ، فرخ آباد،سگیاں ،جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک میں بھی بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی تدابیر مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بارشوں کے مدنظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں مقیم رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر