بغیر ویکسین موٹر وے اور ہائی وے پر سفر کرنے والوں پر پابندی لگا دی گئی

نوشہروفیروز (نیشنل ٹائمز) موٹروے پولیس بھی حرکت میں آگئی، 15ستمبر سے بغیر ویکسین کوئی ڈرائیور اور مسافر موٹروے ہائی وے پر سفر نہیں کرسکے گا۔ نیشنل ہائی وے پر موٹر وے پولیس بیٹ-29 کنڈیارو کی جانب سے سی این جی سلنڈر، مسافروں سے زائد کرایہ وصول اور کوروڈ-19 کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی.15 ستمبر کے بعد کوئی بھی ڈرائیور یا مسافر کوروڈ ویکسینیشن کے بغیر نیشنل ہائی وے پر سفر نہیں کرے گا.ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی اور سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے پر سی این جی سلنڈر اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور کوروڈ-19 کی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ایڈمن آفیسر عبد الرشید سھتو نے دوسرے افسران اور آر ٹی اے سیکرٹری سید سجاد شاہ کے ساتھ مل کر موٹر وے پولیس گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر خاص طور پر پبلک سروس گاڑیوں میں لگے ہوئے سی این جی سلنڈرز، زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اس کیعلاوہ ڈرائیوروں و مسافروں کو کوروڈ-19 کی ایس او پیز کے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں خاص طور پر فیس ماسک اور سوشل ڈسٹنس رکھنے کے علاوہ مسافروں کو راستے میں کھانے پینے کی اشیا کے استعمال میں احتیاط کرنے اور ویکسینیشن لازمی کروانے کے متعلق آگاہی دی گئی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر