قومی اہداف کے حصول کیلئے نیب سے تعاون کرینگے ، وزیر خزانہ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ کو حکومت کے احتسابی ادارے کی جانب سے کئے جانے والے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف معاملات کی جامع تحقیقات کے نتیجے میں رقوم کی وصولی کے ذریعے قومی خزانے میں ہونے والے مالیاتی اضافے اور نیب کی مجموعی کاوشوں پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے نیب کی جانب سے کی جانے والی موثر اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا اور قومی اہداف کے حصول کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں علاوہ ازیں وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی و مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ینگ منگ یانگ نے پاکستان میں معاشی استحکام کی جانب پیش رفت پر وزیر خزانہ اور حکومت کو مبارکباد دی اور مالیاتی نظم و نسق، بیرونی کھاتے اور مجموعی معاشی استحکام میں حاصل ہونے والی بہتری کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مثبت پیش رفت کی بھی تعریف کرتے ہوئے اسے مسلسل اصلاحات اور معاشی بنیادوں میں بہتری کا ثبوت قرار دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر