حکومت سندھ نے بھی مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت تدریسی اداروں، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ریسٹورنٹس جانے والوں کے لیے ویکسین سے متعلق ڈیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق شعبہ تدریس سے وابستہ تمام افراد بشمول اساتذہ، انتظامی و ٹرانسپورٹیشن کے عملے کو 30 ستمبر تک مکمل ویکسین کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔علاوہ ازیں اندورن یا بیرون ملک کے لیے فضائی مسافروں کو بھی 30 ستمبر تک مکمل ویکسین کرانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد مسافروں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت سندھ کے مطابق ایسے تمام افراد جو 31 ستمبر تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور 30 دستمبر تک مکمل ویکسینیشن نہیں کراتے انہیں شادی ہالز یا مالز میں داخل ہونے، ہوٹلز میں بکنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں حکم نامے میں پابند کیا گیا کہ 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 15 اکتوبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ٹرین، بسیں، وین، کوسٹرز، ٹیکسی، ہوم ڈیلیوری سے وابستہ عملے سمیت ریلوے یا بس اسٹاپ کے اطراف میں موجود کام کرنے والے افراد کے لیے بھی 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک جبکہ 15 اکتوبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ عوامی نوعیت کے سرکاری یا نجی دفاتر، ٹرین یا بذریعہ روڈ سفر کرنے والوں کے لیے بھی 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، نیشنل ہائی ویز، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، میٹرو، بی آر ٹی سمیت اورنج ٹرین کے مسافروں اور عملے کے لیے 30 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک اور 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ویکسینیشن مکمل نہ کروانے والے کو مقررہ تاریخ کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔علاوہ ازیں نوٹ فکیشن میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ سمیت عوامی مقامات پر موجود لوگوں کی ویکسین کارڈ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری متعلقہ سینٹر کے عملے پر عائد ہوگی۔خیال رہے کہ 24 اگست کو این سی او سی نے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے عملے سمیت دیگر لوگوں کے لیے ویکسینین لازمی قرار دی تھی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے کہا تھا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا، طلبا کے ٹرانسپورٹیشن عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر