لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔۔۔
اسٹارمر نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ 11 سال بعد ہولبورن اور سینٹ پینکراس کی نشست چھوڑنا درست وقت ہے ، جس کے بعد ضمنی انتخاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بین الاقوامی امور، دفاع، سکیورٹی، تجارت اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اسٹارمر نے رواں سال جولائی میں لیبر پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد اینڈی برنہم نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا۔ اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔



