پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے اور پاکستان پرامید ہے کہ فریقین بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی تشویشناک ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں ہوا، موجودہ کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریاں ختم نہیں ہوسکتیں۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری ہر حال میں کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سرحد پار پانی کے انتظام میں یکطرفہ طرزعمل امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر