دورہ چین کا مقصد پنجاب کو مصنوعی ذہانت کی دنیا کا ہب بنانا : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو مصنوعی ذہانت  کی دنیا کا حب بنانا ہے ، پنجاب میں جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے ملاقات کرنے والے ارکان احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان سے سیاسی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ارکان نے مریم نواز کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی اور ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبس سروس شروع کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبسوں سے عوام کو سفر کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ، تاریخ میں پہلی بار لاہور کی طرز پر دیگر علاقوں میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ سڑکوں، ڈرینج، واٹر سپلائی اور بیوٹی فکیشن کے منصوبے جاری ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اون سورس پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سڑکوں کے اطراف اور درمیان کنکریٹ کے گملے رکھنے پر پابندی پر اتفاق کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں اون سورس ریونیو سے 20 منصوبے مکمل کیے جائیں گے ، جن میں ضلع سرگودھا کے 8، خوشاب کے 6 اور بھکر کے 6 منصوبے شامل ہیں۔مریم نواز نے بھکر میں بھی 6 منصوبے اون سورس ریونیو سے مکمل کرنے کی منظوری دی، شہر کے داخلی راستوں پر سرسبز و شاداب پلاٹ میں شہر کا نام آویزاں کرنے اور پرہجوم سڑکوں پر الیکٹرانک سگنلز نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے راجن پور میں بھی 6 اون سورس ریونیو منصوبوں اور روجھان، کوٹ مٹھن، جام پور، داجل سمیت دیگر دیہی علاقوں میں سیوریج و ڈرینج منصوبوں کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے گھروں کے باہر غیرقانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دیہات میں سیوریج و ڈرینج منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے راجن پور شہر اور متعلقہ تحصیلوں کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے بھی طلب کر لیے ۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب کے دوران صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نوازا۔ شعیب مرزا نے مریدکے اور فیروزوالا میں سیلاب سے متاثرہ سیکڑوں افراد کو اپنی نگرانی میں ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرایا، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز 30 جولائی 2026ء کو ہربنس پورہ میں چھت گرنے کے واقعے کے بعد فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور 16 گھنٹے مسلسل وہاں موجود رہے ۔ ان کی کاوشوں سے پانچ قیمتی انسانی جانیں بچانا ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دونوں افسروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے اپنا سکھ چین تج دینے والے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر