شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف

پیانگ یانگ(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ رہنما کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ فیصلے کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جو مسلح افواج کی تشکیل نو کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نو کوانگ چُل کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں تنزلی کی بعد حکمران جماعت کے ڈھانچے میں اسلحہ سازی کی صنعت کے انتظامیہ کے پہلے نائب سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

کم سونگ گی، جو کورین پیپلز آرمی کے جنرل پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، ان کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

کم جونگ اُن کے دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کو سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے پولٹ بیورو کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ان تبدیلیوں کی وجہ بیان نہیں کی تاہم یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیانگ یانگ گزشتہ چند ماہ سے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافے اور روس کے ساتھ دفاعی تعاون پر زور دے رہا ہے، جبکہ کورین جزیرہ نما میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
پمز کے 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی منظور، ایک نرس کیلئے ستارہ خدمت
ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر