پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پمز سانحہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکٹرز، نرسز اور سکیورٹی اہلکاروں کی بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت ہوگئی جبکہ آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی 9 صفحات پر مشتمل ابتدائی رپورٹ میں فائر ایگزٹس بند یا رکاوٹ زدہ ہونے کا انکشاف ہوا، فائر فائٹرز کو بعض دروازے توڑ کر کھولنا پڑے، پمز میں فائر اور لائف سیفٹی انتظامات کو ناکافی اور متاثرہ قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پمز نرسری میں آگ 6 بجکر 38 منٹ پر لگی، آگ لگنے کے صرف 2 منٹ میں نرسری کا ماحول تباہ کن حد تک خراب ہو گیا تھا، چارج نرس نسرین نے فوری طور پر مدد طلب کی، سکیورٹی گارڈ ماریہ بھی نرسری میں داخل ہوئی، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کے بچوں کو چھوڑ کر بھاگنے کا عمومی الزام درست ثابت نہیں ہوا۔

سٹاف نرس رضیہ نے جلتی نرسری سے ایک نومولود کو بحفاظت باہر نکالا، آئیسکو ریکارڈ میں بیرونی بجلی کی لائن میں خرابی یا ٹرپنگ کا ثبوت نہیں ملا، سب سے واضح انتظامی مسئلہ پمز کے سکیورٹی اور فائر سیفٹی سسٹم میں پایا گیا۔

ہسپتال کی سکیورٹی کمپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی، پمز انتظامیہ کو سکیورٹی کمپنی کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لینے کی سفارش کی گئی، آگ کی صورت میں الارم کون بجائے گا؟ ریسکیو کو کون اطلاع دے گا؟ واضح طریقہ کار موجود نہیں تھا۔

کمیٹی نے چارج نرس نسرین اور سکیورٹی گارڈ ماریہ کو ڈیوٹی سے ہٹانے کی سفارش کی، اور انہیں آئندہ احکامات تک کوئی ذمہ داری نہ دینے کی بھی سفارش کی ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
پمز کے 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی منظور، ایک نرس کیلئے ستارہ خدمت
ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر