عمران کے علاج کے حکم پر من وعن عمل کیا جائے ،سہیل آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،57ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کوان کی بہن اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر عدالتی حکم پر عملدرآمد کے بجائے فراڈ کیا اور عمران کو رات کے اندھیرے میں پمز لے جایا گیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نگرانی میں بانی کی صحت خراب ہوئی ہے ، جب انہیں گرفتار کیا جا رہا تھا تو وہ مکمل طور پر صحت مند تھے ، سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو گزشتہ آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا رویہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا،ان کو درپیش صحت کے مسائل بھی اسی صورتحال کا نتیجہ ہیں،وزیراعلیٰ نے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ بانی کے حوالے سے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے ،عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
پمز کے 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی منظور، ایک نرس کیلئے ستارہ خدمت
ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر