الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات پر حکومتی رویے سے نالاں، جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے پر جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملک میں بلدیاتی و کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے سے شدید نالاں ہے اور اس نے جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے فنڈز کے لیے پہلی بار الیکشن کمیشن کو ای سی سی کی راہ دکھائی گئی، الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے فنڈز کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم آفس سے رجوع کرنا پڑا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہی ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہیں، وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق واضح اور دو ٹوک حکمت عملی اختیار کرے،وفاقی حکومت کو ایسی قانون سازی کرے جس سے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار نہ ملے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر