نیٹوملک پر حملے کا خدشہ،سربراہ سی آئی اے کی ماسکو جاکروارننگ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اس ہفتے ماسکو کا ایک غیر معمولی دورہ کیا، جس کا مقصد روس کو نیٹو کے رکن ممالک پر کسی بھی حملے سے خبردار کرنا تھا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹکلف کے دورے کی اہمیت کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے ۔وال سٹریٹ جرنل اور سی بی ایس نیوز کے مطابق ریٹکلف نے روسی حکام کو نیٹو ممالک پر حملے سے باز رہنے کی تلقین کی۔ امریکی انٹیلی جنس جائزوں میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ماسکو مستقبل میں نیٹو کے عزم اور اتحاد کو آزمانے کی کوشش کر سکتا ہے ۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق خدشہ ہے کہ پیوٹن آئندہ چند برسوں میں ’’محدود حملے ‘‘ کے ذریعے نیٹو کی آزمائش کر سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی متعدد درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ ریٹکلف کا منگل کو ماسکو کا دورہ معمول کی نوعیت کا تھا، انہوں نے کہا میں لوگوں کو مایوس کرنا پسند نہیں کرتا، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ ختم ہو۔سی بی ایس نیوز نے معاملے سے واقف متعدد افراد کے حوالے سے بتایا کہ ریٹکلف نے اپنے دورے میں ایران کی جنگ پر بھی بات کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ نہ کھولا گیا تو مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔کریملن نے بدھ کو تصدیق کی کہ ریٹکلف نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی خفیہ اداروں کے حکام سے رابطے کیے ، تاہم ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات نہیں ہوئی۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہاخفیہ اداروں کے ذریعے رابطے بذاتِ خود ایک مثبت پیش رفت ہیں۔ تاہم یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ ان رابطوں سے ہمارے تعلقات کے بحران کے حل کے عمل پر کیا اثر پڑے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر