آگ سے مت کھیلو ،یوکرین کو میزائل دینے پر روس کی برطانیہ کو دھمکی

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی کروز میزائل استعمال کیے تو وہ اس کے جواب میں یوکرین کے اندر اور باہر موجود برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دوسری طرف امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے ماسکو کا دورہ کیا،صدر ٹرمپ نے اس دورے کو غیر معمولی قرار دیا ہے ، روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کی جانب سے ماسکو میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دیا گیا یہ انتباہ برطانیہ کے لیے روس کی جانب سے اب تک کی سب سے سخت وارننگ سمجھی جا رہی ہے ،ترجمان نے واضح کیا کہ یوکرین کو میزائل فراہم کرکے برطانیہ آگ سے کھیل رہا ہے ، جواب میں برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر برطانیہ نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے ،ہمارا مشورہ ہے کہ برطانوی قیادت ایک بار پھر صورتحال کا بغور جائزہ لے اور فوری طور پر فیصلہ کن اور غیر مبہم انداز میں اپنی اس مخالفانہ اور جارحانہ پالیسی کو ترک کر دے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر