فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر