جاپان سے ملائیشیا پہنچی پرواز کے لینڈنگ گیئر سے نوجوان کی لاش برآمد

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)جاپان سے ملائیشیا پہنچی پرواز کے لینڈنگ گیئر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان ٹوکیو کے ہانیدہ ائیرپورٹ کی پرواز نے جمعرات کی صبح 6:30 بجے کوالالمپور لینڈ کیا۔ٹرمینل 2 پر کھڑے طیارے کی دیکھ بھال کے دوران انجینئرنگ عملے نے لینڈنگ گیئر کے حصے سے مشکوک بدبو محسوس کی اور حکام کو آگاہ کیا۔ تفصیلی معائنہ کرنے پر لینڈنگ گیئر کے خانے سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ لاش مبینہ طور پر عمر 17 سے 25 سال کے درمیان کے کسی نوجوان کی تھی۔ متوفی نے سفید ہوڈی اور نیلی جینز پہن رکھی تھی اور لاش سے مزید کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موت 72 گھنٹے سے زیادہ پہلے واقع ہوئی تھی۔ پولیس اور فارنزک ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر