راولپنڈی سے لاہورآنے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے سٹیشن پر راولپنڈی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق راول ایکسپریس رات ساڑھے 12 بجے راولپنڈی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹرین جب جہلم کے قریب کالا گجراں سٹیشن پہنچی تو بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم مسافروں میں سے کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ عملے نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کی بحالی اور ریل ٹریک کو معمول کے مطابق کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔حادثے کے باعث ٹرین سروس کے معمول کے شیڈول کے متاثر ہونے کا امکان ہے ، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ ادھر کراچی سے آنے والی یوسف والا کول ٹرین فیروزہ ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوئلے سے بھری ٹرین بریک نہ لگنے کے باعث سینڈ ہمپ میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں کول ٹرین کا انجن الٹ گیا۔ انجن کے ساتھ 10 ویگنیں بھی پٹری سے اتر گئیں، جبکہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر