چین نے اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی منصوبے کی مخالفت کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو چینی درآمدات پر مزید 7.5 فیصد محصولات عائد کرنے کے امریکی حکومت کے زیر غور منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یک طرفہ طرز عمل اور تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے، جس کے ذریعے تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان ہوانگ لنگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ’’ضرورت سے زیادہ پیداواری صلاحیت‘‘ کے بہانے چین سمیت 16 معیشتوں کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے آئندہ اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام پر کڑی نظر رکھے گا اور جامع جائزہ لے گا، جبکہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر