پمز سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پمز سمیت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور، طبی سہولیات اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی کیلئے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو سونپی گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی المناک ہلاکت کے واقعے کے بعد سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی اور طبی امور میں بہتری لانے، حفاظتی اقدامات مؤثر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظتی انتظامات، انتظامی نظام اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور بہتری کیلئے اصلاحات سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی بالخصوص پمز کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری، مؤثر مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور ہسپتال کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر