کراچی(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پمز اسپتال کے دورے کے بعد قائمہ کمیٹی کا اجلاس وہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیر تک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی آجائے گی، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔عامر چشتی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا پیر کو پمز اسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ



