پمز سانحہ: وفاقی سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پمز سانحے سے متعلق اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام اور اداروں کے سربراہان کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واقعے پر متعلقہ افسران سے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کی۔

اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کریں گے جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی نومولود بچوں کی ہلاکت کے اسباب اور واقعے میں ذمہ داری کا تعین کرے گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی پمز آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ڈی جی سی ڈی اے، آئیسکو اور پمز اسپتال کے افسران شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات، امدادی کارروائی اور اسپتال کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعہ کسی کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ اگر تحقیقات میں ان کی اپنی غلطی ثابت ہوئی تو انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

حکام کے مطابق پمز نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طور پر ذمہ داروں کا تعین انکوائری مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پمز اسپتال کی نرسری میں قیامت خیز آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
پمز سانحہ: وفاقی سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم
پمز سانحہ: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر