2026 کا اپیک وزارتی اجلاس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی جدت اور تعاون پر مرکوز ہوگا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے بتایا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل تعاون (اپیک) کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا 32 واں وزارتی اجلاس 4 ستمبر کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں ہوگا۔
یہ اجلاس ‘باہمی مفاد کے تعاون کے لئے جدت پر مبنی ترقی‘ کے موضوع کے تحت ہوگا جس میں اپیک کی رکن معیشتوں کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے امور کے حکام، اپیک سیکرٹریٹ کے نمائندے اور دیگر مہمان شرکت کریں گے۔
ایم آئی آئی ٹی کے ماتحت ایس ایم ای بیورو کے ڈائریکٹر لیانگ ژی فینگ کے مطابق یہ اجلاس تکنیکی جدت طرازی، ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ اس موقع پر ایک مشترکہ وزارتی اعلامیہ اور دیگر نتیجہ خیز دستاویزات کا اجرا بھی متوقع ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر کے جی شن نے کہا کہ میزبان کی حیثیت سے چین کی یہ خواہش ہے کہ تمام معیشتیں گہرے مباحثوں کے ذریعے دور رس اور عملی اتفاق رائے پر پہنچیں، پالیسیوں کے باہمی تبادلے اور نتائج کے عملی نفاذ کو فروغ دیں اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں ایس ایم ایز کی جدت طرازی کی صلاحیت، ڈیجیٹلائزیشن کے معیار اور پائیدار ترقی کی صلاحیتوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں۔
گوانگ ڈونگ کے وائس گورنر وانگ شینگ نے بتایا کہ اجلاس کی تمام ضروری تیاریاں مکمل ہیں اور تمام اپیک معیشتوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والی نمائشوں کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے 2,100 سے زائد کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن کے لئے 3,900 سے زیادہ سٹالز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
چین رواں سال نومبر میں جنوبی شہر شین زین میں 33 ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا جو 2001 میں شنگھائی اور 2014 میں بیجنگ کے بعد چین کی طرف سے تیسری میزبانی ہو گی۔
یہ سال اپیک کا ’’چائنہ ایئر‘‘ قرار دیا گیا ہے جس کا موضوع ’’مشترکہ خوشحالی کے لئے ایشیا بحرالکاہل برادری کی تعمیر‘‘ ہے۔ سال بھر کے دوران چین کے مختلف شہروں میں اپیک سے متعلق تقریباً 300 اجلاس اور تقریبات منعقد ہوں گی۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو
ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن، فضا پُر نور، ہر طرف چراغاں
عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر